برلن فلم فیسٹیول کی رنگینیاں عروج پرپہنچ گئیں

فلمی میلہ 25 فروری تک جاری رہے گا جس میں400 سے زیادہ فلموں کی نمائش کی جائے گی

پیر 19 فروری 2018 11:30

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) برلن فلم فیسٹیول کی رنگینیاں عروج پر ہے۔ایونٹ کے دوران روبرٹ پیٹنسن کی نئی فلم کے پریمیئر کا اہتمام کیا گیا۔ ریڈ کارپٹ پراسٹار کاسٹ نے پرستاروں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائی۔جرمن شہر برلن میں جاری ہے رنگا رنگ فلم فیسٹیول۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے دوسرے دن سجایا گیا فلم ڈیمسل کا پریمیئر۔ اس موقع پر ریڈ کارپٹ پر ستاروں کی کہکشاں اتر آئی مرکزی کردار نبھانے والے اداکار رابرٹ پٹینسن اور اداکارہ میا واسیکوسکا کو دیکھتے ہی پرستار خوش ہوگئے۔ برلن کا یہ فلمی میلہ 25 فروری تک جاری رہے گا جس میں400 سے زیادہ فلموں کی نمائش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :