’’بلیک پینتھر‘‘21ارب 23کروڑ روپے کما کر ٹاپ پوزیشن پر آگئی

ریان کوگلر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بلیک پینتھر میں مرکزی کردار اداکار چیڈ وِک بوسمین نے ادا کیا ہے

پیر 19 فروری 2018 11:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) مارول سپر ہیرو ز کا مشہور فکشنل کردار بلیک پینتھر آتے ہی باکس آفس پر چھاگیا، 21 ارب 23 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کرکے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ۔

(جاری ہے)

ریان کوگلر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بلیک پینتھر میں مرکزی کردار اداکار چیڈ وِک بوسمین نے ادا کیا ہے۔فلم کی کہانی ایک ایسے بادشاہ کے گِردگھوم رہی ہے جس کی سلطنت میں خانہ جنگی کا آغاز ہو جاتا ہے، اپنی حکمرانی برقرار اور سلطنت کو بچانے کے لیے کنگ بلیک پینتھر کا روپ دھار کر سی آئی اے ایجنٹ اور سیکورٹی فورسز کی مدد سے اپنے دشمنوں کا خاتمہ کرنے کیلئے اعلانِ جنگ کر دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :