’’ریس تھری‘‘ جلد سینما گھروں کی زینت بننے کو تیار ہے

فلم میں سیف علی خان کی جگہ دبنگ خان سلمان خان نے لے لی ان کیساتھ جیکلین فرنینڈس ہیروئن کے طور پر جلوہ گرہوں گی

پیر 19 فروری 2018 11:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) بولی وڈ کی کامیاب فلم ریس اور ’ریس ٹو‘ کے بعد اب ’’ریس تھری‘‘ جلد سینما گھروں کی زینت بننے کو تیار ہے۔2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ریس‘ میں مرکزی کردار سیف علی خان نے ادا کیا تھا اور شائقین کو فلم کی کہانی اور اداکار کی جاندار پرفارمنس بھا گئی تھی جس کے بعد 2013 میں فلم ریس ٹو ریلیز کی گئی اور اس میں بھی مرکزی کردار سیف علی خان نے ہی ادا کیا جبکہ دیپیکا پاڈوکون اور جان ابراہم نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

تاہم ریس سیریز کی گزشتہ 2 فلموں میں کامیاب اداکاری کے جوہر دکھانے کے باوجود ’ریس 3‘ میں سیف علی خان کی چھٹی ہوگئی اور ان کی جگہ بولی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان نے لے لی ہے اور وہ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ ان کے ساتھ جیکلین فرنینڈس ہیروئن کے طور پر جلوہ گرہوں گی۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سلمان خان اور جیکلین فرنینڈس کی جوڑی کو فلم ’کک‘ کی کامیابی کے بعد کاسٹ کیا گیا ہے تاکہ ’ریس تھری‘ کو بھی کامیابی حاصل ہو۔

ریس تھری کے آنے میں ابھی کچھ وقت ہے لیکن جو دلچسپ حقائق سامنے آئے ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ فلم سیریز کی دو فلموں سے کافی مختلف ہوگی کیونکہ دو فلموں تک اس سیریز کے رہنے والے ڈائریکٹر عباس مستان ریس 3 کا حصہ نہیں ہوں گے۔اس فلم کی ایک اور حیران کن بات یہ بھی ہے کہ اس میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے اداکار سلمان خان نے اپنا 8 کلو وزن بھی کم کیا ہے تاکہ وہ مزید پرجوش انداد میں کردار نبھا سکیں۔’ریس 3‘ میں ایک اور بڑے اداکار کی بھی واپسی ہورہی ہے اور بالی وڈ کے سپر اسٹار دھرمندرہ کے بیٹے بوبی دیول اس فلم میں کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :