پریاپرکاش کے مداحوں میں رنویر سنگھ بھی شامل ہو گئے

رنویر سنگھ کی آنکھ مارنے والی تصویربھی اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اداکار ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں‘عالیہ بھٹ انکے مدمقابل جوہر دکھائیں گی

پیر 19 فروری 2018 11:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) سوشل میڈیا کے ذریعے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی انڈین لڑکی پریا پرکاش کے مداحوں میں اب بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ بھی شامل ہو گئے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بالی ووڈ سٹار رنویر سنگھ نے ایک نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ آنکھ مارتے نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس تصوہر کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ انڈین لڑکی پریا پرکاش نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں یہ انداز اپنایا تھا جس نے انھیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔پریا پرکاش کی اس تصویر کو اب بالی ووڈ اداکار بھی کاپی کرتے نظر آ رہے ہیں جن میں رنویر سنگھ بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ رنویر سنگھ ان دنوں زویا اختر کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس فلم میں ان کے مدمقابل عالیہ بھٹ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

متعلقہ عنوان :