امیتابھ بچن نے دیپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کوملازمت کی درخواست دیدی

درخواست پڑھ کر دونوں اداکاراؤں کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون کی جانب سے مسکرائٹ کا اظہار کیا گیا

پیر 19 فروری 2018 11:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء)بولی وڈ فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اداکارہ دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے ان دونوں اداکاراؤں کو ملازمت کی درخواست دیدی۔اصل میں ہوا کچھ یوں کہ بولی وڈ میں قد کے مسائل کا حل دیتے ہوئے اداکار امیتابھ بچن کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں ایک اخبار کی خبر کا حوالہ دیا گیا اور کہا گیا کہ کترینا کیف اور دپیکا پڈوکون عامر خان اور شاہد کپور سے لمبی ہیں لہٰذا انہیں ان کے ساتھ کام کرنے میں یہ مسئلہ نہیں ہوگا۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے امیتابھ بچن نے ٹوئٹ میں ’ملازمت کی درخواست‘ دیتے ہوئے کہا کہ میرا نام امیتابھ بچن ہے اور میں 11 اکتوبر 1942 کو الہ آباد میں پیدا ہوا اور میری عمر 76 سال ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں 49 برسوں سے فلموں میں کام کررہا ہوں اور تقریباً 200 فلمیں کرچکا ہوں جبکہ مجھے ہندی، انگریزی، پنجابی، بنگالی زبانیں بولنا آتی ہیں اور میرا قد 6 فٹ 2 انچ ہے اور میں آپ لوگوں کے لیے دستیاب ہوں اور آپ لوگوں کو قد کا مسئلہ نہیں ہوگا۔امیتابھ بچن کی جانب کیے گئے اس مذاق کو پڑھنے کے بعد دونوں اداکاراؤں کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون کی جانب سے مسکرائٹ کا اظہار کیا گیا لیکن ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ عامر خان اور شاہد کپور کی جانب سے کیا رد عمل آئے گا۔