مریم نواز جرنلسٹ بن گئیں،اپنے ہی والد کا انٹر ویو کر ڈالا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 فروری 2018 11:23

مریم نواز جرنلسٹ بن گئیں،اپنے ہی والد کا انٹر ویو کر ڈالا،ویڈیو سوشل ..
شیخوپورہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19فروری 2018ء)مریم نواز جرنلسٹ بن گئیں،اپنے ہی والد کا انٹر ویو کر ڈالا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن نے شیخوپورہ میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کیا۔جلسے سے سابق وزیر اعطم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے خطاب کیا۔شیخوپورہ آمد پر نواز شریف اور مریم نواز کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا۔

(جاری ہے)

شیخوپورہ جاتے ہوئے گاڑی میں نواز شریف کے ساتھ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی سوار تھیں۔مریم نواز نے نواز شریف سے کہا کہ میاں صاحب آپ ایک منٹ کے لئے مجھے جرنلسٹ سمجھیں اور مجھے بتائیں کہ لوگوں کی اتنی محبت دیکھ کر آپ کے کیا تاثرات ہیں۔جس کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میں اس سے پہلے بھی شیخوپورہ آ چکا ہوں لیکن ایسا منظر میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔مریم نواز کی اپنے والد نواز شریف کا انٹر ویو لینے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں۔مریم نواز انٹر ویو کیسا کرتی ہیں آپ بھی ویڈیو میں ملاحظہ کیجئیے: