Live Updates

عمران خان کی تیسری شادی کی تقریب لاہور میں ہونے کے باوجود ان کی بہنیں شریک نہیں تھیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 فروری 2018 11:23

عمران خان کی تیسری شادی کی تقریب لاہور میں ہونے کے باوجود ان کی بہنیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2018ء) : نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ شادی کی تقریب میں میڈیا یا پارٹی کے کسی عہدیدار کو مدعو نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ مانیکا صاحبہ کا مذہبی گھرانا ہونے کی وجہ سے کسی کو مدعو نہیں کیا گیا اور نکاح کی تقریب نہایت سادگی سے ہوئی۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا نکاح ہوگیا ہے ۔

میڈیا کو پیشگی اطلاع نہ دینے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر پیشگی اطلاع دیتے تو میڈیا وہاں پہنچ جاتا اور پارٹی رہنما بھی بشریٰ مانیکا کے گھر پہن جاتے ، اور نہ چاہتے ہوئے بھی ایونٹ بڑا ہو جاتا ، لیکن چونکہ بشریٰ مانیکا کی فیملی اس ایونٹ کو لو پروفائل رکھنا چاہتی تھی لہٰذا تقریب میں زیادہ لوگ شریک نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ چاہے قومی لیڈر ہو یا کوئی اور ہو ہر ایک کی ذاتی زندگی ہے جس کا احترام سب پر فرض ہے ، ایونٹ کو لو پروفائل بشریٰ مانیکا کی خواہش کے پیش نظررکھا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس تقریب میں عمران خان کی بہنیں بھی شریک نہیں تھیں۔ ولیمے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی دیکھتے ہیں کہ کس کس کو مدعو کیا جائے گا ، ولیمے میں میڈیا کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔ فواد چوہدری کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :