Live Updates

کپتان کی تیسری شادی پر پی ٹی آئی چھوڑنے والی ناز بلوچ کا رد عمل آگیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 فروری 2018 11:16

کپتان کی تیسری شادی پر پی ٹی آئی چھوڑنے والی ناز بلوچ کا رد عمل آگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2018ء) : کپتان کی تیسری شادی پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی سابقہ رہنما ناز بلوچ نے کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے عمران خان کو شادی پر مبارکباد دیتی ہوں ، اللہ اس جوڑے کو تمام خوشیاں نصیب کرے ، دونوں آپس میں ایک خوشحال زندگی بسر کریں ۔ عمران خان نے شادی کا اعلان کر کے بہت اچھا کیا۔ شادی کرنا اور اس کا اعلان کرنا اور پھر ولیمہ کرنا سنت رسول پاک ﷺ ہے اور یہ ضروری ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

مجھے بے حد خوشی ہے اور میں دل کی گہرائیوں سے نئے جوڑے کے لیے دعا گو ہوں۔ مجھے علم ہے کہ پارٹی کے تمام لوگ بھی خوش ہوں گے ۔ کسی بھی لیڈر کی عوامی زندگی کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی پر بھی غور کیا جاتا ہے۔ اور لوگ خان صاحب کو بھی ایک متوازن زندگی گزارتا ہوا دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ ان کی ذاتی زندگی پر تنقید غلط بات ہے۔ خان صاحب کی بھی اچھی بات ہے کہ وہ کسی کی ذاتی زندگی پر تنقید نہیں کرتے۔ سب کو نئے جوڑے کو دعائیں دینی چاہئیں ، اللہ ان کو خوش رکھے ۔ ناز بلوچ کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات