کپتان کی تیسری شادی ،عائشہ گلالئی کا رد عمل بھی سامنے آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 فروری 2018 10:56

کپتان کی تیسری شادی ،عائشہ گلالئی کا رد عمل بھی سامنے آ گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی کر لی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا کہ دعا ہے کہ عمران خان کی یہ شادی چلے اور ان کی طلاق نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت کسی کو بھی ان کے اس ذاتی معاملے سے مسئلہ نہیں ہونا چاہئیے۔

(جاری ہے)

ہماری یہی دعا ہے کہ بس اس مرتبہ ان کی طلاق نہ ہو ،کیونکہ نوجوان نسل اپنے لیڈرز کو دیکھتی ہے اور ان سے سیکھتی ہے ، ایسے میں طلاق کا رجحان نہیں بڑھنا چاہئیے ۔ میں تیسری شادی پر عمران خان کو مبارکباد پیش کروں گی ۔ مجھ سمیت تمام لوگوں کو اس سے مسئلہ نہیں ہونا چاہئیے۔ ملک میں غریب عوام کے اور بھی بہت سے مسائل ہیں ہمیں ان پر دھیان دینا چاہئیے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :