Live Updates

عمران خان کی دعوت ولیمہ بنی گالہ میں سادگی سے ہوگی، پی ٹی آئی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 19 فروری 2018 10:24

عمران خان کی دعوت ولیمہ بنی گالہ میں سادگی سے ہوگی، پی ٹی آئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری۔2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی دعوت ولیمہ کی تقریب بنی گالہ میں سادگی سے ہوگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند روز میں بنی گالہ میں سادگی سے عمران خان کی تقریب ولیمہ کا انعقاد ہوگا جس میں رب العالمین کا شکر ادا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دعوت ولیمہ کو خصوصی طور پر محدود رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہنی مون کے لئے بیرون ملک جانے کی خبروں کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ عمران خان نے فوری بیرون ملک سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی لندن یا سعودی عرب روانگی کی اطلاعات میں صداقت نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :