سینیٹ الیکشن : امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 فروری 2018 10:23

سینیٹ الیکشن : امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری۔2018ء) سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن ہے۔سندھ میں سینیٹ کی 12نشستوں پر 42امیدواروں کے 43کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق، 2روز میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی سے دستبرداری کیلئے رابطہ نہیں کیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق، کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن ہے ،امیدوار شام 4بجے تک انتخابات سے دستبرداری کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :