سعودی عرب ،مکہ مکرمہ میں ٹریفک حادثے میں ایک جاں بحق، 5 زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 19 فروری 2018 10:11

سعودی عرب ،مکہ مکرمہ میں ٹریفک حادثے میں ایک جاں بحق، 5 زخمی
مکہ مکرمہ  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 فروری2018ء)   مقامی ذرائع کے مطابق عرفات میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ۔ ریجنل ہلال الاحمر کے ترجمان عبدالعزیز بادومان نے عکاظ اخبار کو بتایا کہ کنٹرول روم میں اطلاع موصول ہوئی کہ عرفات میں مسجد نمرہ کے سامنے ٹریفک حادثہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاع موصول ہونے پر امدادی ٹیموںنے جائے وقوعہ پرپہنچ کر زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی ۔ ایک شخص موقع پرہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 5 کو مختلف نوعیت کے زخم آئے ۔

متعلقہ عنوان :