Live Updates

تحریک انصاف نے عمران خان کی تیسری شادی کی باقاعدہ تصدیق کردی

پیر 19 فروری 2018 02:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی باقاعدہ تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق نکاح اتوار کی رات لاہور میں ہوا،پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئیٹر پر عمران خان کی تیسری شادی کی تصاویر جاری کردی گئیں۔ تحریک انصاف کی اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ہم ایک نئی زندگی شروع کررہے ہیں آپ کی دعائوں کی ضرورت ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات