فلوریڈا سکول میں فائرنگ،طلبہ نے اسلحہ پر پابندی کیلئے قومی مارچ کا اعلان کردیا

پیر 19 فروری 2018 00:40

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) فلوریڈا سکول میں فائرنگ سے بچ جانے والے طلبہ نے اسلحہ پر کنٹرول کیلئے واشنگٹن تک قومی مارچ کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

سٹوڈنٹس آرگنائزرز نے امریکی میڈیا کو بتایا ہے کہ امریکی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اسلحہ پر پابندی ضروری ہے۔بدھ کو فلوریڈا سکول میں فائرنگ سی17 طلبہ اور سٹاف ممبران مارے گئے تھے۔