محکمہ تعلقات عامہ ملتان اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام سیزنل انفلوائنزاکی حفاظتی ویکسی نیشن کا کیمپ کاانعقاد

پیر 19 فروری 2018 00:30

ملتان ۔18فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ تعلقات عامہ ملتان اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام سیزنل انفلوائنزاکی حفاظتی ویکسی نیشن کا کیمپ دوسرے روز بھی لگایا گیا ۔

(جاری ہے)

سیزنل انفلوائنزا کیمپ کے دوسرے روز صحافیوں کو سیزنل انفلوائنزا سے بچائو کی مفت ویکسی نیشن لگائی گئی ۔ صحافیوں کی سہولت کے پیش نظر سیزنل انفلوائنزا کیمپ میں ایک روز کا مزید اضافہ کر دیا گیا ہے آج مورخہ 19 فروری 2018کو بھی کیمپ جاری رہے گا ۔۔ملتان کے صحافی 11 بجے سے 6 بجے شام تک ڈائریکٹر تعلقات عامہ ملتان آفس میںسیزنل انفلوائنزا کی ویکسی نیشن کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :