Live Updates

عمران خان اچھا کام بھی برے طریقے سے شروع کرتے ہیں،طلال چوہدری

سنت نبویﷺ پوری کرنااچھا کام لیکن جب خبرسامنے آئی تو سچ بول دیناچاہیے تھا،عمران خان کی قسمت میں وزیراعظم کی نہیں شادی کی ہی شیروانی پہننا لکھی ہے،عمران خان کوبہت مبارک ہو۔ نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 فروری 2018 00:03

عمران خان اچھا کام بھی برے طریقے سے شروع کرتے ہیں،طلال چوہدری
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری 2018ء) : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء طلال چوہدری نے عمران خان کوشادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان اچھا کام بھی برے طریقے سے شروع کرتے ہیں، سنت نبویﷺ پوری کرنااچھا کام ہے لیکن جب خبرسامنے آئی تو اسی وقت سچ بول دیناچاہیے تھا،عمران خان کی قسمت میں وزیراعظم کی نہیں شادی کی ہی شیروانی پہننا لکھی ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کی بری عادت ہے کہ اچھا کام بھی برے طریقے سے شروع کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اچھا کام تھا سنت نبویﷺ پوری کی تھی۔جب خبرسامنے آئی توانہیں اسی وقت سچ بول دیناچاہیے تھا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے تیسری شادی کی ۔عمران خان کی قسمت میں وزیراعظم کی شیروانی پہننا نہیں لکھا۔کسی کی قسمت میں تین باروزارت عظمیٰ کی شیروانی پہننااور کسی کی قسمت میں تیسری شادی کی شیروانی پہننالکھا ہے۔نوازشریف تواب چوتھی باروزارت عظمی کی شیروانی پہنے گے عمران خان بھی چوتھی شادی کی شیروانی کی تیاری کرلیں۔انہوں نے کہاکہ دعاہے کہ ان کی یہ شادی کامیاب ہو انہوں نے کسی کاگھرتوڑ کرشادی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات