Live Updates

عمران خان کی تیسری شادی۔ ریحام خان کے ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 19 فروری 2018 00:50

عمران خان کی تیسری شادی۔ ریحام خان کے ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18فروری ۔2018ء) عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کی خبر سامنے آتے ہی ریحام خان کے ایک ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ ٹوئٹ پر تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے 2ہفتے پہلے ایک ٹوئٹ کیا ۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ

 ’طلاق دونوں کو ہوئی فرق یہ ہے کہ جمائمہ نے برا وقت آنے پر ملک سے باہر بیٹھ کر عمران خان کی عزت بچائی جبکہ ریحام خان نے عمران خان کے اچھے دن آنے سے روکنے کیلئے اس کی عزت تباہ کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

ریحام خان۔۔ اچھے کردار کی عورتیں اپنے طلاق کے سرٹیفکیٹ کو بلیک میلنگ کیلئے استعمال نہیں کرتیں‘۔
اس ٹوئٹ کا آج عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق ہونے کے بعد جواب دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ ’تم ہی وہ وجہ تھے جس کی وجہ سے میں نے شادی کی۔ کتاب ضرور پڑھنا‘

ریحام خان کے اس جواب نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ۔ اس ٹوئٹ سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ ریحام خان کی کتاب جلد منظر عام پر آنے والی ہے ۔ جس میں عمران خان سے شادی اور طلاق سے متعلق بہت سے راز فاش ہونے امکان ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات