خان صاحب! آپ کوشادی کی بہت مبارک ہو، جہانگیرترین کاپیغام
تازہ ترین : 1

خان صاحب! آپ کوشادی کی بہت مبارک ہو، جہانگیرترین کاپیغام

خان صاحب! آپ کوشادی کی بہت مبارک ہو، جہانگیرترین کاپیغام
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری 2018ء) : تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیرترین نے عمران خان کوشادی کی مبارکباد دی ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ خان صاحب !آپ کوشادی کی بہت مبارک ہو۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیرترین نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوشادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہاکہ خان صاحب !آپ کوشادی کی بہت مبارک ہو۔

واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تیسری شادی کرلی ہے،تحریک انصاف نے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی نکاح کی تصاویر جاری کردی ہیں،تصاویر میں مریم ریاض اورفرح کھڑی ہیں،فرح جو بشریٰ بی بی کی دوست ہیں،مریم کے بھائی احمد وٹو کے بچے بھی موجود ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کردی گئی ہے۔

تحریک انصاف نے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی نکاح کی تصاویر جاری کردی ہیں۔تصاویر میں مریم ریاض اورفرح کھڑی ہیں،فرح جو بشریٰ بی بی کی دوست ہیں،مریم کے بھائی احمد وٹو کے بچے بھی موجود ہیں۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہناہے کہ عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کی رخصتی کی تقریب لاہور میں ہوئی۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کابشریٰ مانیکا کے ساتھ نکاح مفتی سعید نے پڑھایا۔

ترجمان نے مزید بتایاکہ عمران خان اور بشریٰ مانیکا کا نکاح بھی آج شام ہی پڑھایا گیاہے ۔نکاح کی تقریب بشریٰ بی بی کے لاہور گھر میں ہوئی۔عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی ہوگئی ہے اور رخصتی بھی ہوگئی ہے۔تاہم عمران خان اب اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے ہیں لیکن ان کے ہمراہ بشریٰ مانیکا نہیں ہیں۔عمران خان کی شادی کی تقریب میں عمران خان کے عون چوہدری پولیٹیکل سیکرٹری ،زلفی بخاری اور مفتی سعید عمران خان کی شادی کی تقریب میں موجود تھے۔عمران خان کی تیسری شادی کی خبرچلتے ہی پوری دنیا میں مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوناشروع ہوگئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/02/2018 - 23:54:48

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :