Live Updates

عمران خان نے نکاح کی تقریب میں اپنی بہنوں کودعوت نہیں دی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 فروری 2018 23:34

عمران خان نے نکاح کی تقریب میں اپنی بہنوں کودعوت نہیں دی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی تیسری شادی کی نکاح کی تقریب میں بہنوں کونہیں بلایا،شادی آج نہیں پہلے ہوئی لیکن تصاویر اب جاری کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تیسری شادی کرلی ہے،تحریک انصاف نے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی نکاح کی تصاویر جاری کردی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کردی گئی ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہناہے کہ عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کی رخصتی کی تقریب لاہور میں ہوئی۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کابشریٰ مانیکا کے ساتھ نکاح مفتی سعید نے پڑھایا۔ترجمان نے مزید بتایاکہ عمران خان اور بشریٰ مانیکا کا نکاح بشریٰ بی بی کے لاہور گھر میں آج ہی پڑھایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی ہوگئی ہے اور رخصتی بھی ہوگئی ہے۔تاہم عمران خان اب اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے ہیں لیکن ان کے ہمراہ بشریٰ مانیکا نہیں ہیں۔عمران خان کی شادی کی تقریب میں عمران خان کے عون چوہدری پولیٹیکل سیکرٹری ،زلفی بخاری اور مفتی سعید عمران خان کی شادی کی تقریب میں موجود تھے۔نکاح کی تقریب میں چیئرمین عمران خان نے اپنی بہنوں کونہیں بلایا، تاہم عمران خان نے اپنی بہنوں کو پیغام بھیجا تھا کہ میری شادی کیلئے دعا کرنا۔ اطلاعات ہیں کہ شادی آج نہیں پہلے ہوئی لیکن تصاویر اب جاری کی گئی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :