کوئٹہ، بلوچستان جوڈیشنل کمپلیکس کے تعمیرات کا کام جاری ، بار باڈیز کے رائے کو نظرانداز کیا جارہا ہے،بیان بلوچستان بار کونسل

اتوار 18 فروری 2018 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2018ء) بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں بلوچستان کے مختلف اضلاع جوڈیشل کمپلیکس تعمیرات اور ڈیزائن کے وقت بار کے باڈیز کو اعتماد میں لئے بغیر تعمیرات کے عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بھر میں جوڈیشنل کمپلیکس کے تعمیرات کا کام جاری ہے اور بار باڈیز کے رائے کو نظرانداز کیا جارہا ہے جوڈیشل کمپلیکس پشین کے تعمیرات پر بھی باڈیز نے خدشات کا اظہار کیا ہے اس طرح دکی کے اندر جس جگہ پر جوڈیشل کمپلیکس بنایا جا رہا ہے وہاں پر دو قبائل کے درمیان کافی عرصہ سے تکرار چل رہا ہے وہاں پر ایک قبائل کو خوش کرنے کیلئے وہاں کمپلیکس تعمیرات پر وہاں کے بار کو خدشات ہیں بیان میں کہا کہ موسی خیل کمپلیکس کے تعمیرات کے وقت بار کو اعتماد میں لئے بغیر کمپلیکس تعمیر کی گئی اور تاحال زیادہ مسائل کی وجہ سے ابھی تک کمپلیکس میں شفٹ نہیں بیان میں کہا کہ ملتان کے جوڈیشری اور وکلاء کے درمیان اصل تنازعہ کا وجہ بھی بار باڈیز کو اعتماد میں لئے بغیر کمپلیکس کی تعمیر تھی جس پر وکلا سراپا احتجاج ہوئے بعد میں چیف جسٹس کو معافی مانگنا پڑی ایسا نہیں بلوچستان وکلاء بھی اس اقدامات کے خلاف احتجاج پر مجبور ہوں بیان کہا کہ خضدار اور لورالائی سرکٹ بیچ کے تعمیرات ڈیزائن کے وقت بار باڈیز کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ بار بینچ کے درمیان مذید دوریاں پیدا نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :