Live Updates

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نکاح کے فوری بعد لاہور سے کہاں روانہ ہو گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 فروری 2018 23:26

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نکاح کے فوری بعد لاہور سے کہاں روانہ ہو ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نکاح کے بعداسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں،تاہم بشریٰ مانیکا ان کے ہمراہ نہیں ہیں،عمران خان کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرنے کا امکان بھی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تیسری شادی کرلی ہے،تحریک انصاف نے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی نکاح کی تصاویر جاری کردی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ٹی آئی کا کہناہے کہ عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کی رخصتی کی تقریب لاہور میں ہوئی۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کابشریٰ مانیکا کے ساتھ نکاح مفتی سعید نے پڑھایا۔ترجمان نے مزید بتایاکہ عمران خان اور بشریٰ مانیکا کا نکاح بشریٰ بی بی کے لاہور گھر میں آج ہی پڑھایا گیا ہے ۔عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی ہوگئی ہے اور رخصتی بھی ہوگئی ہے۔تاہم عمران خان اب اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے ہیں لیکن ان کے ہمراہ بشریٰ مانیکا نہیں ہیں۔عمران خان کی شادی کی تقریب میں عمران خان کے عون چوہدری پولیٹیکل سیکرٹری ،زلفی بخاری اور مفتی سعید عمران خان کی شادی کی تقریب میں موجود تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات