ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی ‘ ڈسٹرکٹ سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور واپڈا سٹی سائیکلنگ کلب کے اشتراک سے سائیکل ریس کا انعقاد

اتوار 18 فروری 2018 23:20

فیصل آباد ۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی ‘ ڈسٹرکٹ سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور واپڈا سٹی سائیکلنگ کلب کے اشتراک سے سائیکل ریس واپڈا سٹی میں منعقد ہوئی جس میں مختلف کلبس کے سائیکلسٹس نے حصہ لیا ۔ صدر ڈسٹرکٹ سائیکلنگ ایسوسی ایسن خادم حسین ‘ ممبران ناصر شفیق ‘ ملک عرفان عسکری ‘ علی اکبر ‘ کوچ امین ‘ ملک یوسف ‘ سجاد احمد و دیگر اور واپڈا سٹی سپورٹس کمیٹی کے ارکان میاں افتخار ‘ فاخر خاں‘موثر احمد بھٹہ ‘ شاہد رشید بھی موجود تھے ۔

سائیکل ریس کی سینئر کیٹگری مقابلے میں وحید الحسن نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ندیم نے دوسری اور بلال نے تیسری اسی طرح دیگرمقابلوںمیں سیف ‘ زاہد ‘ مرزا طیب نے باالترتیب پہلی ‘ دوسری اور تیسری ‘ جونیئر مقابلوںمیںعادل رضا پہلے ‘ علی اصغر دوسرے اور اسامہ سجاد تیسرے نمبر پر آئے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں واپڈا سٹی کے سینئرز اورجونینئرز کے مقابلے بھی ہوئے ۔

سینئرز کیٹگری میں فیض الحسن نے پہلی ‘ عمر فاروق نے دوسری اور حارث نے تیسری پوزیشن ‘ جونیئر مقابلہ میں محمد احمد اول ‘ منیب شاہد دوم اور عبدالله سوم قرار پائے جنہیں انعامات بھی دئیے گئے ۔ صدر سائیکل ایسوسی ایشن نے بتایا کہ سائیکلنگ کے مقابلے تسلسل کے ساتھ منعقد کرائے جائیں گے ۔ انہوں نے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کومبارکباد دی اور واپڈا سٹی سپورٹس کمیٹی کے عہدیداران کی معاونت کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :