ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر لاہور پولیس کا شہر بھرمیں پتنگ بنانے ، فروخت کرنے اور اڑانے والوں کے خلاف کریک ڈائون

کارروائی کے دوران137مقدمات درج کر کی151ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،8سو سے زائد پتنگیں،50سے زائدچرخیاں و دیگر سامان برآمد

اتوار 18 فروری 2018 23:20

لاہور۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) لاہور پولیس نے شہر میں پتنگ بنانے ، فروخت کر نے اور اڑانے و الوںکے خلاف موئثر کارروائی کرتے ہوئی151 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر شہر میں پتنگ بازی، پتنگ بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا جس پر شہر میں137مقدمات درج کرکی151ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضہ سے 8سوسے زائد پتنگیں،50سے زائدچرخیاںاور122پنی ڈور برآمدکرلی۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہاکہ شہر میں کسی کو بھی جان لیوا کھیل کھیلنے کے اجازت نہیں دے سکتے۔والدین اپنے بچوں کو ایسے خطرناک کھیل سے دور رکھیں۔

متعلقہ عنوان :