رکن صوبائی اسمبلی عبیداللہ جان بابت کی زیر صدارت لورالائی کے کارکنوں، کونسلرز، چیئر مینوں اور مرکزی کمیٹی کے ممبران کا مشترکہ اجلاس

اتوار 18 فروری 2018 22:40

کوئٹہ۔ 18فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) رکن صوبائی اسمبلی عبیداللہ جان بابت کی زیر صدارت لورالائی کے کارکنوں کونسلرز چیئر مینوں اور مرکزی کمیٹی کے ممبران کا مشترکہ اجلاس کاانعقاد ہو ا اجلاس میں ترقیاتی اسکیمات لوکل سرٹیفکیٹ قومی شناختی کارڈکے حصول اور ووٹر لسٹوں میںنئے ناموں کے اندراج کے مسائل پر تفصیلی غور ہو ا اور ان مسائل کے حل کے لئے چیئرمین میونسپل کمیٹی غنی فدائی داد خان علیزئی نعمت شبوزئی نعمت جلالزئی ڈسٹرکٹ ممبران اوردیگر افراد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی اجلاس میں 21فروری کو لورالائی میں زبانوں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک ریلی کے انعقاد پر غور و خوض کیا گیااس موقع پر ایم پی اے عبیداللہ جان بابت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخواء میپ صوبے کی بڑی عوامی پارٹی ہے اور پارٹی نے ہر وقت عوام کے مفاد میں فیصلے کئے ہیں عوام کے حقوق پر کسی بھی قسم کی سودا بازی نہیں کرنے دینگے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے لورالائی میں 19بڑے ڈیم بنائے ہیں اور اسی طرح شیرجان کڈی ڈیم بھی ضرور بنائینگے اس سے کسی صورت لورالائی سے باہر منتقل نہیںہونے دینگے ڈیم کو لورالائی سے باہر منتقل کرنے والے عوام کے دشمن ہیں اس سلسلے میں ہم سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر کے بھی بہت مشکور ہیںاجلاس سے بلوچ خان اتمانخیل غنی فدائی نعمت شبوزئی اور دیگر نے بھی خطا ب کیا۔

متعلقہ عنوان :