امن و امان کی بحالی، سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ لیویز فورس کی قربانی سے انکار نہیں کیا جاسکتاہے،کمشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹر سید سیف الرحمن

اتوار 18 فروری 2018 22:40

کوئٹہ۔ 18فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) کمشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ صوبے بھر میں امن امان کی بحالی سماج دشمن عناصر کے سرکوبی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ لیویز فورس کی قربانی سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتاہے اور صوبائی حکومت ان خدمات کے بدلے میں ان کی حوصلہ افزائی کئے لئے بھر پور اقدامات کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیف اللہ کے لیویز ہیڈ کوارٹر میں لیویز اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی،ڈی پی او جاوید احمد ڈومکی اور دیگرضلعی آفیسران بھی موجود تھے کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ حکومت موجودہ صورتحال اورجدید تقاضوں کے مطابق لیویز فورس کو جدید اسلحہ سے لیس اورانکی تربیت کیلئے بھی اقدامات کررہی ہے دریں اثناں کمشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے ڈی سی آفس میں کمپیوٹرائزد لوکل سرٹیفکیٹ کے نظام کابھی افتتاح کیا ۔

متعلقہ عنوان :