انسان کو انسانیت سے دوستی کیلئے تعلیم کاحصول بے حد ضروری ہے تعلیم ہی کی وجہ سے خداپرستی،محبت خلوص،ایثار،خدمت خلق،وفاداری اور ہمدردی کے جذبات بیدار ہوتے ہیں ، ضلعی منتظم تعلیم خضدار محمد ذکریا شاہوانی

اتوار 18 فروری 2018 22:40

کوئٹہ۔ 18فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) ضلعی منتظم تعلیم خضدار محمد ذکریا شاہوانی نے کہا کہ انسان کو انسانیت سے دوستی کیلئے تعلیم کاحصول بے حد ضروری ہے تعلیم ہی کی وجہ سے خداپرستی،محبت خلوص،ایثار،خدمت خلق،وفاداری اور ہمدردی کے جذبات بیدار ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنا منصب بحیثیت ضلعی منتظم تعلیم خضدارسمبھالنے کے بعد پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرتحصیل وڈھ منیر احمدساسولی ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدارتنویر احمدکرد،اسسٹنٹ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرخضدارمنیر احمد کردبھی موجود تھے محمد ذکریا شاہوانی نے کہا کہ اساتذہ معاشرہ میں ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی بنیادی کردار سے انکار ممکن نہیں ہے انہوں نے کہاکہ میری اساتذہ سے درخواست ہے کہ وہ بچوں کے تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دیں اساتذہ کی دیانت داری ، فرض شناسی اور تعلیم کی فراہمی سے صالح او رنیک معاشرہ کی تشکیل کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے تعلیم اولین مقصد انسان کی ذہنی،جسمانی او روحانی نشونما وتربیت ہے ۔

(جاری ہے)

تعلیم کے فروخ کیلئے اساتذہ کو انتھک محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم کے فروغ میں بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے جہاں جہاں اساتذہ کے مسائل ہونگے انہیں حل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے لیکن مسائل و مشکلات کو پس پشت ڈال کر ہمیں اپنی قوم اور ئنی نسل کو پسماندگی کی بھنور سے نکالنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :