سکھر پولیس کا کومبنگ آپریشن، 12سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست

اتوار 18 فروری 2018 22:30

سکھر۔18فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) سکھر پولیس کیجانب سے شہر کی صورتحال کو پرامن رکھنے اور نیشنل ایکشن پلان کو مدنظر رکھتے ہوئے اے ایس پی سٹی محمد معروف عثمان کی سربراہی میں پولیس کا شہر و گردونواح کے علاقوں میں سرچ و کامبنگ آپریشن 12 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، پولیس ترجمان کے جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق سکھرمیں ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز، مسافر خانوں، بس اڈوں اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مسافروں کی کڑی تلاشی لی گئی، شہر کے مختلف علاقوں، نیوپنڈ، نیو سکھر، پرانہ سکھر، ڈھک روڈ، گھنٹہ گھر، بیراج روڈ سے منسلک علاقوں سمیت دیگر مقامات میں کیے جانے والے سرچ آپریشن میں 15 سے زائد مشتبہ افراد کوزیر حراست لیا گیا، امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے شہرکے اہم چوراہوں، مذہبی عبادت گاہوں چرچز، کے اردگرد تمام اہم چوراہوں میں تلاشی کا عمل کیا گیا، مذید براں تلاشی کے دوران 20 سے زائد بغیر رجسٹرڈ موٹرسائیکلیں پولیس نے تحویل میںلے لیں، 17 سے زائد ٹنٹڈ گلاسس5 گلوبس اور 25 فینسی نمبر پلیٹس ہٹا دیں گئیں، ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر 22 گاڑیوں کو چالان کیا گیا، جبکہ ناکہ بندی کے دوران چوری کی گئی ایک موٹر موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی اصل مالک ظہیر احمد عباسی کے حوالے کردی گئی،ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ شہر کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کیلئے بھرپور کاروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ شہر میں امن امان کی فضا بحال رہے ۔

متعلقہ عنوان :