شہر میں صفائی ستھرائی کے عمل میں تیزی لائی جائے ، میئر سکھر

اتوار 18 فروری 2018 22:30

سکھر۔18فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء)میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے میونسپل کمشنر اور محکمہ صحت و صفائی کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے عمل میں تیزی لائی جائے ، نہ صرف مقررہ کچرہ کنڈیوں بلکہ شہر میں جگہ جگہ رکھے جانے والے ڈسٹ بن بھی روزانہ علی الصبح اٹھا کر کچرے کو ٹھکانے لگادیا جائے ، کچرا ڈمپنگ گرائونڈ ہی میں ڈالا جائے ۔

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق میئر سکھر نے مذیدکہا ہے کہ یونین کونسلوں کے چیئرمین سے صفائی کے معاملات میں مکمل تعاون کیا جائے، سنیٹری ورکرز کی حاضری سو فیصد یقینی بنائی جائے جبکہ نکاسی آب کی لائنوں، گٹرز اور نالیوں کی صفائی بھی روزانہ کی جائے تاکہ لائنوں میںح سنک ڈائون نہ ہو اور سیوریج کے پانی سے سڑکوں ، گلیوں ، راستوں اور بازاروں میں گندگی نہ ہو ، اس لئے کہ گندگی سے مچھروں و مکھیوں کی افزائش ہوتی ہے، لہٰذا مچھروں ، مکھیوں کے خاتمہ کے لئے بھی اسپرے کیا جائے، کچرا گاہوں پر چونا ڈالا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر سے آوارہ کتوں کے خاتمہ کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ سگ گزیدگی کے واقعات نہ ہوسکیں ۔ میئر سکھر نے کہا ہے کہ یونین کونسلوں کے اپنے علاقہ میں صفائی ستھرائی کے کاموں میں عملی طور پر شریک کیا گیا تاکہ منتخب نمائندے شہریوں کے تعاون سے صفائی کے عمل کو موثر و بہتر انداز میں برقرار رکھ سکیں ، انہوں نے نکاسی آب کے سسٹم کو متحرک رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور ڈپٹی میئر طارق حسین چوہان کو پمپنگ اسٹیشنز کا وقتاًً فوقتاًً جائزہ لینے کے لئے دورہ کی تائید کی۔

ڈپٹی میئر طارق چوہان نے بتایا کہ نکاسی و فراہمی آب، صفائی ستھرائی ، ناجائز تجاوزات کا خاتمہ ٹریفک کی روانی سے متعلقہ تمام معاملات کو سختی مانیٹر کیا جارہا ہے ،افسران و اسٹاف کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے ، انہوں نے شہریوں کے تعاون کو بھی سراہا۔