سکھر پولیس کی کاروائیاں ، 19 جواریوں اور ایک شراب فروش کو گرفتارکرلیا گیا

اتوار 18 فروری 2018 22:30

سکھر۔18فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) سکھر پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 19 جواریوںاور ایک شراب فروش کو گرفتارکر لیا گیا، تھانہ سائیٹ کی حدود نواں گوٹھ، بس ٹرمینل اور گولیمار کے قریب دو علیحدہ کاروائیوں کے دوران 16 جواریوں اور ایک شراب فروش عبدالحمید شیخ کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ سائیٹ میں درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے جوا کی مختلف اقسام کی گیمز کلکیولیٹر لڈو سمیت نقدی برآمد کرلیا گیا، جبکہ کو گرفتار کرلیا ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ سائیٹ میں درج کرلیا گیا ، دوسری کاروائی تھانہ نیوپنڈ کی حدود گول گرائونڈ میں کی گئی جہاں 4 جواریوں کو گرفتار کر کے مقدمہ تھانہ نیوپنڈ میں درج کرلیا گیا ، ملزم کے قبضہ سے جوا کی مختلف اقسام کی گیمز برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

سماجی برائیوں میں ملوث افراد کیخلاف کاروائیوںپر ایس ایس پی سکھرنے پولیس پارٹیز کو شاباشی کا پیغام دیا ہے

متعلقہ عنوان :