رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

اتوار 18 فروری 2018 22:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جوہر آباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرشید عرف رشید ٹیگر کو گرفتار کیا۔ ملزم بھتہ خوری، لینڈ گریبنگ اور جعلی دستاویزات بنانے سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور کارروائی میں رینجرز نے جوہر آباد کے علاقے سے ملزم عبدالرزاق کو گرفتار کیا۔ ملزم اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی سمیت جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث ہے۔ ایف بی انڈسٹریل ایریا میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد محسن حسین اور سید شاہین عبداللہ کو گرفتار کیا۔ ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :