اداروں کے درمیان ٹکرائو نیک شگون نہیں ،میر سراج رئیسانی

اداروں کا ٹکرائو وہ لوگ کرارہے ہیں جن کو یا تو نااہل قرار دیا جاتا ہے یا کرپشن کے کیسسز کا سامنا کررہے ہیں، اقوام رئیسانی سے گفتگو

اتوار 18 فروری 2018 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2018ء) بلوچستان متحدہ محاذ کے چیئرمین و پاکستان پرست رہنماء نوابزادہ میر سراج رئیسانی نے کہا ہے کہ ملک میں اداروں کے درمیان ٹکرائو نیک شگون نہیں ہے اداروں کا ٹکرائو وہ لوگ کرارہے ہیں جن کو یا تو نااہل قرار دیا جاتا ہے یا کرپشن کے کیسسز کا سامنا کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام رئیسانی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب بھی ایک گھر یا کنبے کے افراد کی آپس میں لڑائی ہوتی ہے تو اس کا نقصان باہر بھی ہوتا ہے اس لئے اس گھریا کنبے کو زیادہ نقصان ہوتا ہے اس لئے اداروں کے درمیان ٹکرائو اچھی روایت نہیں ہے اور اداروں کے درمیان ٹکرائو ہمارے ملک کو نقصان پہنچا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے جتنے بھی ادارے ہیں وہ اس ملک کے ستون ہیں ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے ستون کمزور ہوں ملک بحرانوں کو متحمل نہیں ہو سکتا اداروں کے درمیان ٹکرائو اچھی روایت نہیں ہے اور اداروں کے درمیان ٹکرائو ہمارے ملک کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور اداروں کا ٹکرائو وہ لوگ کرارہے ہیں جن کو نااہل قرار دیا جاتا ہے یا وہ لوگ جو کرپشن کے کیسز کا سامنا کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ اداروں کا ٹکرائو ہمارے ملک کی بقاء کے لئے انتہائی نقصان دے عمل ہے اور یہ ملک ہمارا گھر ہے اور گھر کو سنبھالنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اختلافات ہونے چاہئے مگر اتنے اختلافات نہ ہوں کہ باہر کے دشمن بھی فائدہ اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :