کراچی ،جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی گلشن فاروق کا اجلاس ، پبلک ایڈ کمیٹی گلشن فاروق کے نئے ذمہ داران کا اعلان

اتوار 18 فروری 2018 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2018ء) جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی گلشن فاروق کا اجلاس صدر پبلک ایڈ کمیٹی زون نارتھ کراچی سید شفیق الرحمن کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں پبلک ایڈ کمیٹی گلشن فاروق کے نئے ذمہ داران کا اعلان کیا گیا۔

(جاری ہے)

صدر افتخار عباسی، جنرل سیکریٹری محمد ایوب، نائب صدر جمیل الدین، جوائنٹس سیکریٹری عبدالطیف، اکرام قریشی کو مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر ناظم علا قہ شہزاد مظہراور نائب ناظم علاقہ محمد ارشد نے علاقہ7Dاور7Cمیں پانی کی عدم فراہمی اور آلودہ پانی کی فراہمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے واٹر بورڈ کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی لائنوں کی مرمت کے کام کو جلد از جلد مکمل اور پانی کی منصفانہ تقسیم کی جائے۔ #

متعلقہ عنوان :