کراچی ،تھانہ سرجانی ٹائون کی جانب سے تیسئر ٹائون میڈیکل کیمپ کا انعقاد بہترین اقدام ہے، محمد احمد قاری

اتوار 18 فروری 2018 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2018ء) تھانہ سرجانی ٹائون کی جانب سے تیسئر ٹائون جیسے پسماندہ علاقے میں جو ہر قسم کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بہترین اقدام ہے۔ اس طرح کی سرگرمیوں سے عوام میں پولیس کے بارے میں مثبت سوچ ابھر کر آئی ہے اور پولیس کی اس طرح کی سرگرمیوں کو ہر سطح پر سراہا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی نائب امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی محمد احمد قاری نے تھانہ سرجانی ٹائون کے زیر اہتمام اور ریڈ کریسنٹ کے تعاون سے تیئسر ٹائون میں منعقدہ ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی زون گلشن معمار رضوان شاہ، صدر پبلک ایڈ کمیٹی زون گلشن معمار ابو الضیا پرویز اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے میڈیکل کیمپ سے استفادہ کیا۔ محمد احمد قاری نے پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ عوام کی فلاح و بہبود اور شہر کراچی کے لئے مثال ہیں، دوسرے متعلقہ اداروں کو بھی اس طرح کے اقدامات کرنے چاہئے۔ اتنے بہترین انداز سے اس میڈیکل کیمپ کو منعقد کرنے پر علاقے کے ایس ایچ او عقیل بیگ اور چوکی انچارج رحمت جان مبارک باد کے مستحق ہیں۔ #

متعلقہ عنوان :