گوجر خان ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان میں ہیلتھ میلہ کا انعقاد آج ہوگا

اتوار 18 فروری 2018 22:00

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان ،تحصیل بھر کے تین بی ایچ یو ایس (سوئی چیمیاں، جرموٹ کلاں، جھچھہ) بی ایچ او کے علاوہ آر ایچ سی دولتالہ، مندرہ میں ہیلتھ میلہ کا انعقاد آج ہوگا جو24فروری تک جاری رہے گا ہیلتھ میلہ میںمختلف کائونٹرز بنائے گئے ہیں جہاں ہیپاٹائٹس بی ،سی ،شوگر ،ٹی بی ودیگر ٹیسٹ فری کئے جائیں گے جبکہ ویکسینیشن بھی کی جائیگی ،ایم ایس ڈاکٹر حاجی سہیل اعوان نے بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کیمپ کے سربراہ ڈاکٹرمحمد ادریس سینئر میڈیکل آفیسر ہونگے انہوں نے کہا کہ جو لوگ گوجرخان شہر کے رہائشی ہیں اور اس سے قبل ہیلتھ میلہ سے کسی بھی وجہ سے شامل نہ ہو سکے وہ شامل ہوں تاکہ اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔