مدنی ویلفیئر سوسائٹی چکوال نے معذور جوان کو خصوصی طور پر تیار کردہ موٹر سائیکل فراہم کر دی

اتوار 18 فروری 2018 22:00

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) مدنی ویلفیئر سوسائٹی چکوال نے ایک اور معذور جوان کو خصوصی طور پر تیار کردہ موٹر سائیکل فراہم کر دی،موٹر سائیکل کی چابیاں ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری سلطان حیدر علی خان نے معذور نوجوان کے حوالے کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سلطان حیدر علی خان نے مدنی ویلفیئر کی کارکردگی کو سراہا اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔