پیپلز پارٹی میں شمولیت کی افواہیں غلط ہیں ، ن لیگ کو ہرگز نہیں چھوڑ سکتے ، وزیر مملکت سید ایاز شاہ شیرازی

اتوار 18 فروری 2018 22:00

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) پیپلز پارٹی میں شمولیت کی افواہیں غلط ہیں ، ن لیگ کو ہرگز نہیں چھوڑ سکتے ، میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ، ایسے خیالات کا اظہار وزیر مملکت سید ایاز علی شاہ شیرازی نے گذشتہ روز اپنے آبائی گاں سیدپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ مسلسل چار سالوں سے پی پی پی میں شمولیت کی پروپیگنڈا کے ذریعے ہماری میڈیا ٹرائل کی جارہی ہے ، جبکہ ہم بار بار تردید کرچکے ہیں ، شیرازی گروپ نے پیپلز پارٹی کی پیشکشیں ہمیشہ مسترد کی ہیں ، کیونکہ ہم نے ہمیشہ عوام کی ترجمانی کی ہے ، عوام کے ووٹ سے ہم اسیملیوں میں آئے ہیں ، اورہم کوئی بھی فیصلہ عوام کے مفاد سے ہٹ کر نہیں کر سکتے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حالیہ سینیٹ انتخابات میں ہمارا ووٹ ن لیگ کی امانت کے طور پر استعمال کرکے میاں نواز شریف کی حمایت یافتہ امیدواروں کو ہی دینگے ، شیرازی گروپ کے کسی بھی ایم پی اے یا ایم این اے نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا معاہدہ نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ ضلع سجاول میں وفاقی حکومت کی جانب سے تاریخی ترقیاتی کام شروع ہونے کے بعد ہمارے سیاسی مخالفین بوکھلائٹ کا شکار ہو کر ایسی افواہیں پھیلا رہے ہیں ، مخالفین کا مقصد ہماری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے ، لیکن انہیں ہرگز کامیابی نصیب نہیں ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :