بھٹو کے شہر میں دس سال گزرنے کے باوجود جاری ترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکے

لاڑکانہ کے قریب اوٹھا چوک فلائی اوور برج بننے کے دو ماہ میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا

اتوار 18 فروری 2018 22:00

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) بھٹو کے شہر میں دس سال گزرنے کے باوجود جاری ترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکے حکومت سندھ کے تمام تر دعوا کے باوجود عوام بنیادی سہولیات سے تحال محروم ہیں لاڑکانہ کے قریب اوٹھا چوک فلائی اوور برج بننے کے دو ماہ میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

کروڑوں روپے لاگت سے بننے والا یہ پل جو ریلوے ٹریک کے اوپر بنایا گیا تھا اور اس کا کام مکمل ہونے پر عام ٹرانسپورٹ کے لئے کھولا گیا تھا۔

لیکن ناقص مٹیریل کی وجہ سے پل چند ماہ میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے جس کی وجہ سے بڑی گاڑیوں کی آمد رفت بند ہے جب موٹر سائیکل پر سفر کرنے والوں کو اس پل سے گزرتے ہوئے شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دوسری جانب لاڑکانہ کے شہریوں نے مطالبہ کیا کہ لاڑکانہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرکے سہولیات فراہم کی جائیں۔