وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا معروف عالم دین مولانا رشید لدھیانوی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 18 فروری 2018 21:40

لاہور۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے معروف عالم دین و جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سابق امیر مولانا رشید لدھیانوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :