وزیراعلیٰ پنجاب کا ایران میں مسافر طیارہ گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اتوار 18 فروری 2018 21:40

لاہور۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ایران میں مسافر طیارہ گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ایران کے عوام اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔