لودھراں کے عوام کے فیصلے کی بلند آہنگ گونج عام انتخابات میں بھی سنائی دے گی، رکاوٹیں ڈالنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ، عوام ترقی کا سفر روکنے کا جرم کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی عوامی نمائندوں اور ورکروں سے گفتگو
اتوار 18 فروری 2018 21:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز اقوام عالم میں سر بلند ی اور خود کفالت کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے معاشی انقلاب کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقتصادی اور معاشی بہتری کے لئے قابل تقلید اقدامات کئے۔
بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت روز گار کے لاکھوں مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ لوگ الزام لگاتے رہے اور ہم سر جھکا کر عوام کی خدمت کرتے رہے۔ قوم5ارب ڈالر کی امریکی پیش کش مسترد کر کے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوٹ بنانے والی لیڈر شپ کے ساتھ ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہی وطن عزیز کو توانائی بحران اور دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلائی۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ رکاوٹیں ڈالنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ۔ عوام ترقی کا سفر روکنے اور ملک کو مسائل میں دھکیلنے کا جرم کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے ۔ان عناصر نے ساڑھے 4برس میں صرف جھوٹ کی سیاست کو پروان چڑھایا۔الزام تراشی ، جھوٹ اور منافقت کی سیاست کرنے والے پاکستان کے خیر خواہ نہیں،بہتان تراشی اور جھوٹ بولنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ منفی عناصرنے اپنے صوبے میں بد ترین کارکردگی دکھائی ہے۔کے پی کے کے عوام بھی خالی نعرے لگانے والوں سے متنفرہو چکے ہیں۔یہ عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان آگے بڑھے اور عوام کے مسائل حل ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اصل میںدیانت اور ایمانداری کے ساتھ عوام کی خدمت کا نام ہے۔اب یہاں الزام تراشی کی نہیں بلکہ صرف خدمت کی سیاست ہو گی ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے ۔جب تک جان میں جان ہے عوام کی خدمت فرض سمجھ کر کرتا رہوں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.