ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی پر حیدرآباد زونل کمیٹی کو تحلیل کردیا

اتوار 18 فروری 2018 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی پر ایم کیوایم حیدرآباد زونل کمیٹی کو تحلیل کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

حیدرآباد زونل کمیٹی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز واقع بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی کے اہم اجلاس میں کیا گیا۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیویم پاکستان کے تمام ذمہ داران و کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ تحلیل شدہ حیدرآباد زونل کمیٹی سے کسی قسم کا رابطہ نہ رکھیں اوراس ضمن میں ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج مسعود محمود سے بہادر آباد مرکز پر رابطہ میں رہیں۔