کوئٹہ ، کوئٹہ میں فرانزک لیب کے قیام کے لئے ایک ارب روپے کی ضرورت ہے،معظم جاہ انصاری

تاہم فوری طور پر فرانزک لیب کا سیٹلائٹ آفس جلد قائم کر دیا جائے گابلوچستان پولیس نے کرائمز سین وہیکل تیار کردئیے گئے ہیں،آئی جی بلوچستان

اتوار 18 فروری 2018 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2018ء) آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں فرانزک لیب کے قیام کے لئے ایک ارب روپے کی ضرورت ہے تاہم فوری طور پر فرانزک لیب کا سیٹلائٹ آفس جلد قائم کر دیا جائے گابلوچستان پولیس نے کرائمز سین وہیکل تیار کردئیے گئے ہیںکوئٹہ میں پائیدار اور قیام امن کے لئے سیف سٹی پروجیکٹ پر عمل درآمد نا گزیر ہے موجودہ حالات میں سیکورٹی فورسز اور خاص کر پولیس دہشت گردوں کے نشانے پر ہے آئیڈیل صورتحال دینے کی خواہش ہے کرائمز کے خاتمے کے بعد عوام کو سروس ڈیلوری فراہم کرینگے ان خیالات کا اظہارانہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں غیر رسمی با ت چیت کرتے ہوئے کیا آئی جی بلوچستان نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں پائیدار قیام امن کے لئے سیف سٹی پراجیکٹ پر عمل درآمد ناگزیر ہے موجودہ وقت سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں جو تخریبی کارروائیوں سے سیکورٹی فورسز کا مورال ڈان کرنا چاہتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز کا مورال بلند ہے اور دہشت گردی کی بیخ کنی کے لئے پولیس اور تمام سیکورٹی ادارے پر عزم ہیں کوئٹہ میں فرانزک لیب کے قیام کے لئے ایک ارب روپے کی ضرورت ہے تاہم فوری طور پر فرانزک لیب کا سیٹلائٹ آفس جلد قائم کر دیا جائے گابلوچستان پولیس نے کرائمز سین وہیکل تیار کردئیے گئے ہیں جس کے تحت جائے موقع سے فوری طور پر شواہد اکٹھے کر لئے جاتے ہیں کسی بھی واقعہ کے شواہد اکٹھے کرنے کے لئے اہلکاروں کو خصوصی تربیت دے دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پینتالیس دنوں میں ڈیڑھ سو تھریٹ الرٹ موصول ہوئے چار سو جوانوں پر مشتمل ایگل موٹر سائیکل فورس تشکیل دے دی گئی ہے جو ہر کوچہ گلی میں گشت کر یں گے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے جدید طرز پر سیکورٹی حکمت عملی پر کام جاری ہے بی ایریا میں بی سی کرائمز برانچ و دیگر فورسز کی رسائی قانونی عمل ہے بحالی امن کے لئے مشترکہ اقدامات اٹھا رہے ہیں پولیس میں اعلی سے ادنی تک سب اہلکاروں کی یکساں اہمیت ہے ایک سپاہی کی زندگی اتنی ہی اہم ہے جتنی آئی جی پولیس کی ہے ہر چیز کا حل مالی وسائل سے ممکن نہیں اچھی کارکردگی اور بہتر حکمت عملی سے بھی مسائل کا حل ممکن ہے آئیڈیل صورتحال دینے کی خواہش ہے کرائمز کے خاتمے کے بعد عوام کو سروس ڈیلیوری فراہم کریں گے۔