کوئٹہ میں پائیدار قیام امن کے لئے سیف سٹی پراجیکٹ پر عمل درآمد ناگزیر ہے ، منصوبے کی بدولت کوئٹہ میں ہونے والے جرائم کی مؤثرروک تھام ہوگی اورملوث ملزمان کی نقل وحمل اورانکی فوری گرفتاری کیلئے تیزتر کارروائی ممکن ہوسکے گی

انسپکٹرجنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 18 فروری 2018 21:20

کوئٹہ۔ 18فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) انسپکٹرجنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہاہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پائیدار قیام امن کے لئے سیف سٹی پراجیکٹ پر عمل درآمد ناگزیر ہے اس منصوبے کی بدولت کوئٹہ میں ہونے والے جرائم کی مؤثرروک تھام ہوگی اورملوث ملزمان کی نقل وحمل اورانکی فوری گرفتاری کیلئے تیزتر کارروائی ممکن ہوسکے گی ۔

ان خیالات انہوںنے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں سینئرصحافی سلیم شاہد کے براردر نسبتی کے انتقال پرفاتحہ خوانی بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔آئی جی پولیس نے کہاہے کہ سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں جو تخریبی کارروائیوں سے سیکورٹی فورسز کا مورال ڈاؤن کرنا چاہتے ہیں تاہم پولیس اور سیکورٹی فورسز کا مورال بلند ہے اور دہشت گردی کی بیخ کنی کے لئے پولیس اور تمام سیکورٹی ادارے پر عزم ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی پولیس بلوچستا ن نے کہاکہ کوئٹہ میں فرانزک لیبارٹری کے قیام کے لئے ایک ارب روپے اورخاص وقت درکار ہے تاہم فوری طور پر فرانزک لیبارٹری کا سیٹلائٹ آفس جلد قائم کیا جارہاہے جس کے بعد بہت سے مقدمات کی جانچ پڑتال کی جاسکے گی جبکہ بڑی نوعیت کے مقدمات پنجاب فرانزک لیبارٹری کوبھیجوائے جائینگے بلوچستان پولیس نے کرائمز سین وہیکل تیار کردئیے ہیں جس کے ذریعے جائے موقع سے فوری طور پر شواہد اکٹھے کر لئے جاتے ہیں کسی بھی واقعہ کے شواہد اکٹھے کرنے کے لئے اہلکاروں کو خصوصی تربیت دے دی گئی ہے۔

انہوںنے کہاکہ پینتالیس دنوں میں ڈیڑھ سو تھریٹ الرٹ موصول ہوئے جس کے بعد اہم مقامات کی حفاظت مزید سخت کردیئے ہیں چار سو جوانوں پر مشتمل ایگل موٹر سائیکل فورس تشکیل دے دی گئی ہے جو ہر کوچہ گلی میں گشت کر یں گے انہوںنے کہاکہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے جدید طرز پر سیکورٹی حکمت عملی پر کام جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ بی ایریا میں بی سی کرائمز برانچ و دیگر فورسز کی رسائی قانونی عمل ہے ’’اے ‘‘اور’’بی ایریز‘‘ تخصیص کے بغیر قیام امن کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں پولیس میں اعلیٰ سے ادنیٰ تک سب اہلکاروں کی یکساں اہمیت ہے ایک سپاہی کی زندگی اتنی ہی اہم ہے جتنی آئی جی پولیس کی ہے۔

آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری نے کہاکہ ہرمسائل کا حل مالی وسائل کی فراہمی سے مشروط ہیں اچھی کارکردگی اور بہتر حکمت عملی سے بھی مسائل کا حل ممکن ہے ۔آئیڈیل صورتحال دینے کی خواہش ہے۔ جرائم کے روک تھام کے بعدعوام کو سروس ڈیلیوری فراہم کریں گے ۔آئی جی پولیس نے کہاکہ پولیس اہلکاروں اپ گریڈ یشن کانوٹیفکیشن رواں ماہ جاری کردیاجائے گاپولیس جوان کو درپیش مسائل حل کیلئے تجاویزمرتب کرلی گئی ہیں جو منظوری کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو مرحلہ وار بیجوائی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :