کوئٹہ میں پائیدار قیام امن کے لئے سیف سٹی پراجیکٹ پر عمل درآمد ناگزیر ہے،آئی جی بلوچستان

کوئٹہ میں فورنزک لیب کے قیام کے لئے ایک ارب روپے کی ضرورت ہے ،ْمعظم جاہ انصاری

اتوار 18 فروری 2018 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پائیدار قیام امن کے لئے سیف سٹی پراجیکٹ پر عمل درآمد ناگزیر ہے،کوئٹہ میں فورنزک لیب کے قیام کے لئے ایک ارب روپے کی ضرورت ہے تاہم فوری طور پر فرانزک لیب کا سیٹلائٹ آفس جلد قائم کر دیا جائے گا موجودہ وقت سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں جو تخریبی کارروائیوں سے سیکورٹی فورسز کا مورال ڈاؤن کرنا چاہتے ہیں، یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں سنیئر صحافی سلیم شاہد کے برادر نسبتی کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کر تے ہوئے کہی ،اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضاالرحمن ،بی یو جے کے صدر خلیل احمد سمیت دیگر بھی مو جود تھے ، آئی جی پولیس نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کا مورال بلند ہے اور دہشت گردی کی بیخ کنی کے لئے پولیس اور تمام سیکورٹی ادارے پر عزم ہیںبلوچستان پولیس نے کرائمز سین وہیکل تیار کی ہیں جن کے تحت جائے وقوع سے فوری طور پر شواہد اکٹھے کر لئے جاتے ہیں کسی بھی واقعہ کے شواہد اکٹھے کرنے کے لئے اہلکاروں کو خصوصی تربیت بھی دے دی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ شہر میں دہشتگردی کے خدشات مو جود ہیں پولیس کو گذشتہ پینتالیس دنوں میں ڈیڑھ سو تھریٹ الرٹ موصول ہوئے جن کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر کی سیکورٹی کو مزید سخت کیا گیا اور شہر میں ایف سی علاوہ 4500پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں انہوں نے بتا یا کہ چار سو جوانوں پر مشتمل ایگل موٹر سائیکل فورس تشکیل دے دی گئی ہے جو ہر کوچہ گلی میں گشت کر یں گے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے جدید طرز پر سیکورٹی حکمت عملی پر کام جاری ہے بی ایریا میں بی سی کرائمز برانچ و دیگر فورسز کی رسائی قانونی عمل ہے بحالی امن کے لئے مشترکہ اقدامات اٹھا رہے ہیں پولیس اہلکاروں کے تحفظ سے متعلق سوال کے جواب پر آئی جی پولیس نے کہا کہ پولیس میں اعلیٰ سے ادنیٰ تک سب اہلکاروں کی یکساں اہمیت ہے ایک سپاہی کی زندگی اتنی ہی اہم ہے جتنی آئی جی پولیس کی ہے ہر چیز کا حل مالی وسائل سے ممکن نہیں اچھی کارکردگی اور بہتر حکمت عملی سے بھی مسائل کا حل ممکن ہے انہوں نے کہا کہ آئیڈیل صورتحال دینے کی خواہش ہے کرائمز کے خاتمے کے بعد عوام کو سروس ڈیلیوری فراہم کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :