خضدار ،ْ اراضی کی ملکیت پر ایک ہی قبیلے کے دو افراد کے مابین تصادم، 7افراد زخمی

اتوار 18 فروری 2018 21:10

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) خضدار میں اراضی کی ملکیت پر ایک ہی قبیلے کے دو افراد کے مابین تصادم، 7افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق خضدار کے نواحی علاقہ ہلوائی پہاڑی کے قریب مریجی میں غلامانی قبیلے کے دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 7افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ایک دوسرے کے خلاف پتھروں ، آہنی وزن دار آلات اور لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں احمد غلامانی محمد ابراہیم غلامانی عبدالغفار غلامانی علی اصغر غلامانی محمد یونس غلامانی محمد یوسف غلامانی علی انور غلامانی ظفراللہ غلامانی مولا بخش غلامانی زخمی ہوگئے ، جن کی سروں اور پورے جسم پر چوٹیں آئیں ۔

زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا گیا ، جہاں ان کا علاج جاری تھا ۔پولیس مذید کاروائی کررہی ہے ۔۔۔

متعلقہ عنوان :