سیندک اور تفتان کے درمیان کار گاڑی کو حادثہ ،ایک بچہ جاں بحق پانچ افراد زخمی

اتوار 18 فروری 2018 21:10

نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) بلوچستان کے علاقہ سیندک اور تفتان کے درمیان کار گاڑی کو حادثہ ،ایک بچہ جاں بحق پانچ افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کیمطابق تفتان سے سیندک جاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث کار گاڑی کی ٹائرڈ ٹوٹنے سے الٹ گئی گاڑی میں سوار چھ افراد میں ایک بارہ سال کا بچہ جاں بحق جبکہ خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ایف سی ہسپتال تفتان میں کو طبی امداد دی گئی۔