بلوچستان سے سینیٹ کی امیدواروں کی حتمی لسٹ صوبائی الیکشن کمیشن نے جاری کر دی

جنرل نشست پر 15، ٹیکنوکریٹ نشست پر 5اور خواتین کی نشست پر 6امیدوار شامل

اتوار 18 فروری 2018 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) بلوچستان سے سینیٹ کی امیدواروں کی حتمی لسٹ صوبائی الیکشن کمیشن نے جاری کر دی گئی ہے،سینیٹ کے انتخابات جو 3مار چ کو ہونگے حتمی لسٹ جار ی کردی جس میں 26امیدوار شامل ہیں جن میں جنرل نشست پر 15، ٹیکنوکریٹ نشست پر 5اور خواتین کی نشست پر 6امیدوار شامل ہیںآج بروز پیر کو امیدواروں کی دستبردار کا آخری دن ہے اور امیدوار شام4بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں صوبائی الیکشن کمیشن محمد نعیم مجید جعفر کے مطابق سینیٹ کے امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کردی گئی ہے بلوچستان سے 11سینیٹر 3مار چ کو سینیٹ کے انتخابات ہونے کے ریٹا ئر ہوجائیں گے جن امیدواروں نے کاغذات داخل کئے تھے ان میں جنرل نشست پرامیر افضل مندوخیل ،محمد اکرم ،مولوی فیض محمد،محمد صدیق سنجرانی ،احمد خان ،محمد عبدالقادر ،علائو الدین ،انوار الحق کاکڑ ،کہدہ بابر ،فتح محمد بلوچ ،ہمایوں عزیز کرد ،نظام الدین کاکڑ ،محمد یوسف خان کاکڑ ،سردار شفیق ترین ،حسن السلام جبکہ ٹیکنو کریٹ نشست پر محمد طاہر بزنجو ،کامران مرتضی ،نظام الدین ،ڈاکٹر مناف ترین ،نصیب اللہ بازئی اور خواتین کی نشست پر ثناء جمالی ،شمع پروین مگسی ،عزرا سعید ،عابدہ عمر ،ثمینہ ممتاز،طاہر خورشید شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی الیکشن محمد نعیم مجید جعفر کے مطابق سینیٹ کی امیدواروں کے لسٹ میں دستبردار کا آخری دن بروز پیر کو ہوگا جس میں شام 4بجے تک وہ اپنے کاغزات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں ۔