آصف زرداری، الطاف حسین، رحمان ملک، طالبان اور عاصم حسین ایک ہی سکے کے کئی رخ ہیں، ایاز لطیف پلیجو

صوبائی اسمبلی کا گھیرائو کیا تو یہ بچ نہیں سکتے مگر ہماری یہ پالیسی نہیں، ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے،حکمرانوں اور اداروں کے ٹکرائو سے ملکی معیشت تباہ ہو رہی ہے، نیب بتائے اب تک سندھ میں کسی وزیر مشیر کو سزا کیوں نہیں ملی، جلسہ عام سے خطاب

اتوار 18 فروری 2018 21:10

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) گرینڈ ڈیمو کریٹس الائنس کے جنرل سیکریٹری اور قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ کراچی میں گنے کے کاشتکاروں پر ظلم کرنے والے ہمارے دوست ہیں کہ دشمن۔ رائو انوار کیلئے بیان دینے والے بتائیں کہ ایم کیو ایم کو مضبوط کس نے کیا، اگر ہم نے صوبائی اسمبلی کا گھیرائو کیا تو یہ بچ نہیں سکتے مگر ہماری یہ پالیسی نہیں۔

ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے، آصف زرداری، الطاف حسین، رحمان ملک، طالبان اور عاصم حسین ایک ہی سکے کے کئی رخ ہیں۔ حکمرانوں اور اداروں کے ٹکرائو سے ملکی معیشت تباہ ہو رہی ہے۔ نیب بتائے کہ اب تک سندھ میں کسی وزیر مشیر کو سزا کیوں نہیں ملی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو موروبائی پاس کے قریب سدھوجا میں جی ڈی اے کے تحت جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ملک بھر کی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کے دیکھ لیں سندھ کرپٹ افراد کے نہیں ہمارے ساتھ ہیں۔ سندھ پاکستان کو 70 فیصد گیس ،پیٹرول 68 فیصد،ٹیکس 70 فیصد دیتا ہے اس سندھ کی خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت زندگی بسر کر رہی ہیں۔ اگر ہم نے صوبائی اسمبلی کا گھیرائو کیا تو یہ بچ نہیں سکتے مگر ہماری یہ پالیسی نہیں۔ ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے۔

کراچی میں گنے کے کاشتکاروں پر ظلم کرنے والے ہمارے دوست ہیں کہ دشمن۔ رائو انوار کیلئے بیان دینے والے بتائیں کہ ایم کیو ایم کو مضبوط کس نے کیا۔ ایسا سندھ چاہتے ہیں جس میں ،خواتین،اقلیت خود کو محفوظ سمجھیں ۔سندھ کی عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات ملنا چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ دشمن پارٹی بن چکی ہے، زرداری مافیا بھٹو اور بے نظیر کے نام پر عوام کو لوٹ رہی ہے۔

ملک میں آصف زرداری یا کسی اور سے کوئی نیا این آراو قبول نہیں۔ سندھ کو تعلیم ،سڑکیں اور پل ہم دیں گے۔ سندھ میں زرداری کا دوراب نہیں آئے گا۔ جی ڈی اے ہر حلقے سے الیکشن میں مقابلہ کر یگا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو اور بینظیر کا سندھ کے لوگوں نے ساتھ دیا، مگر کسانوں کو ملا کیا وزیروں اور وڈیروں کی تبدیلی سے دلچسپی نہیں۔ کرپٹ نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔

کرپشن، لاقانونیت اور دہشت گردی ناسور بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقارآباد، تھر میں اموات، لوٹ مار اور قبضے پیپلز پارٹی کے ایجنڈازہیں۔ سندھ کے 18 اضلاع کے لوگ گٹرز کا غلیظ پانی پی رہے ہیں۔ سندھ کے قوم پرست اور آبادگار جی ڈی اے کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوب، یحییٰ اور کیانی نے پیپلز پارٹی کو اور ضیا اور مشرف نے الطاف حسین کو ملک پر مسلط کیا۔

انہوں نے کہا کہ غیرجانبدار نگران حکومت، شفاف الیکشن کمیشن اور بائیو میٹرک نظام ہوئے تو زرداری کا نام ونشان مٹ جائے گا۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ جمہوریت اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ پارلیمنٹ عوام کو دھوکے کے بجائے حقیقی جمہوریت دے۔ نیب سربراہ، نگران حکومت اور سربراہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کوپارلیمنٹ، صوبائی اسمبلیاں اور عدلیہ مقرر کریں۔

پاکستان میں وڈیروں اور کرپٹ افسران کی حاکمیت جاری ہے۔ پارلیمنٹ اور عدلیہ یقینی بنائیں کہ کوئی کرپٹ شخص الیکشن نہ لڑسکے۔ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو نوکریاں دینے کا سپریم کورٹ نوٹیس لے۔ سپریم کورٹ سندھ میں اقربا پروری کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف تضاد بڑھانے کے بجائے کم کرنے کی کوشش کریں۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ نیب عدالتوں نے سندھ کے تمام صادق اور امین لیڈر بری کر دیے۔

لگتا ہے سندھ کے سارے حکمران صادق اور امین ہیں۔سندھیوں کو ڈرامہ باز وڈیروں کے چنگل سے نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شنگھائی کوآپرِیشن، او آِ سی اور اقوام متحدہ میں کردار بڑھائے۔ امریکہ بھارت کو چین اور پاکستان کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے۔ ہماری ریاست عالمی احکامات ماننے سے انکار کرے۔