اٹک میں ترقی کے دعوے کرنے والوں نے تحصیل حسن ابدال کو ہر قسم کے ترقیاتی کاموں سے محروم رکھا، شیخ آفتاب احمد

اتوار 18 فروری 2018 21:00

حضرو 18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ اٹک میں ترقی کے دعوے کرنے والوں نے تحصیل حسن ابدال کو ہر قسم کے ترقیاتی کاموں سے محروم رکھا حسن ابدال تحصیل کی محرومیان مسلم لیگ نون ہے ختم کرے گی تحصیل کے کئی دیہاتوں کیلئے سوئی گیس کی منظوری ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لیگی رہنما طلال بٹ،کونسلر سعید الرحمان بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ میاں محمد نوز شریف کے جلسوںمیں عوام کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ نواز شریف دلوںکے وزیر اعظم ہیں شیخوپورہ میں ہونے والے عظیم الشان جلسے میں عوام کی شرکت اس کا واضع ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور میاں محمد نواز شریف نے ہی ملک کو بڑے منصوبے دیے جبکہ دوسری جماعتوں نے ملک کیلئے کوئی منصوبہ نہیں دیا میاں محمد نواز شریف جب بھی وزیر اعظم بنے انہوں نے ملک کو کئی بڑے منصوبے دیئے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ملک بھر میں موٹر ویز کے جال بچھائے گئے بجلی کی لوڈ شیدنگ کا خاتمہ ملکی معیشت کی بہتری سی پیک منصوبہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ بھی میاں محمد نواز شریف کے کارنامے ہیں ۔