آپریشن ردالفساد،ا یف سی بلوچستان کی کارروائیا ں ،5دہشت گرد گرفتار ، اسلحہ بر آمد

اتوار 18 فروری 2018 21:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2018ء) ملک بھرمیں آپریشن ردالفسادکامیابی سے جاری ہے ، ایف سی بلوچستان نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے کارروائیوں کے د وران5دہشت گرد گرفتار کر لیے ، بڑی مقدار میں اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطا بق اتوار کے روز ایف سی بلوچستان نے مختلف علاقوں میں کارروائیاںکیں ، کارروائیاں ڈیرہ مرادجمالی،سبی،پشین،لہڑی اورچھترمیں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران5دہشت گرد ہوئے ، دہشتگردوں سے راکٹ،سب مشین گنزاوردھماکاخیزموادبرآمد ہوا ۔

متعلقہ عنوان :